امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر پاکستانی نژاد برطانوی با کسر عامر خان کے خلاف فائٹ سے کترانے لگے

منگل 26 مئی 2015 14:04

امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر پاکستانی نژاد برطانوی با کسر عامر خان کے ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) فائٹ آف سنپری کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے امریکی چیمپیئن باکسر فلائیڈ مے ویدر پاکستانی نژاد برطانوی عامر خان کے خلاف فائٹ سے کترانے لگے ہیں عامر خان نے فلائیڈ مے ویدر کو گزشتہ 2 برس سے متعدد بار للکارا ہے مگر دوسری جانب سے کبھی چیلنج قبول نہیں کیا گیا جبکہ صدی کی مہنگی ترین فائٹ جیتنے کے بعد جب عامر خان مے ویدر کو ایک بار پھر تو ان کے منیجر نے ستمبر میں مقابلہ کے لئے حامی بھری بھی تاہم امریکی چیمپیئن اس بار بھی عامر خان کا سامنا کرنے سے مکر گیا ہے حال ہی میں باسکٹ بال میچ پر سٹے بازی سے ریکارڈ منافع کمانے والا مے ویدر باکسنگ کیریئر میں ناقابل شکت رہنے کا اعزاز برقرار رکھنا چاہتے ہیں اس کا کریئر 48 فائٹس پر مشتمل ہے جس پر انہیں کبھی ناکامی نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

مے ویدر کی طرف سے انکار کے بعد عامر خان نے اگلے مقابلہ کے لئے 29 مئی کو امریکی باکسر کرس الیگری سے فائٹ کے لئے کمر کس لی ہے