مناکو گراں پری ریس جرمن ڈرائیور نیکوروزبرگ نے جیت لی

منگل 26 مئی 2015 14:59

مناکو گراں پری ریس جرمن ڈرائیور نیکوروزبرگ نے جیت لی

مونٹی کارلو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26مئی ۔2015 ء) جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ نے فارمولا مناکو ون گراں پری ریس جیت کر ہیٹ ٹرک کر لی ۔ سرکٹ دی مناکو پر ہونے والی گراں پری ریس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بیس ڈرائیورز نے حصہ لیا جہاں ڈرائیورز نے ایک دوسرے پر سبقت لینے کیلئے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

نیکو روز برگ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مسلسل تیسرے سال گراں پری میں فتح سمیٹی ۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے سباسٹن ویٹل چار اعشاریہ چار آٹھ سکینڈ کے فرق سے دوسرے نمبر جبکہ مناکو گراں پری میں پول پوزیشن حاصل کرنے والے لوئس ہملٹن تیسرے نمبر پر رہے ۔ سیزن کی انیس ریسوں میں سے چھ کے بعد ہملٹن کو روز برگ پر دس پوائنٹس کی برتری حاصل ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :