ارجنٹائنی فٹ بالر کرسٹین گومز کھیل کے دوران چل بسے

منگل 26 مئی 2015 15:02

ارجنٹائنی فٹ بالر کرسٹین گومز کھیل کے دوران چل بسے

بیونس آئیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) ارجنٹائنی فٹ بالرکرسٹین گومز دوران کھیل میدان میں گرنے کے بعد دنیا سے چل بسے ۔ 27 سالہ ایلٹیکو پراناکے ڈیفینڈر کرسٹین گومز ارجنٹینا کے پریمیئر لیگ میں بوکا یونڈوز کیخلاف میچ کھیل رہے تھے کہ میچ کے دوسرے ہاف میں وہ بے ہوش ہوکر سٹیڈیم میں گر پڑےاور ہسپتال لے جاتے ہوئے وہ دم توڑ گئے ۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن فٹ بال فیڈریشن اور قومی ٹیم کے کھلاڑی سرجیو اگیورو نے کھلاڑی کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ خیال رہے کہ گومز ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے دوسرے کھلاڑی جو دو ہفتوں کے اندر دنیائے فانی سے کوچ کرگئے ۔ اس سے قبل 21سالہ امانئیول اورٹیگاگزشتہ ہفتےکھیلتے ہوئے ہیڈ انجری کا شکار ہوئے اور کئی دن کومے میں رہنے کے بعدجانبر نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :