مختلف گرڈ اسٹیشنوں میں مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، سیپکو اعلامیہ

منگل 26 مئی 2015 15:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) سیپکو کی جانب سے صارفین کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ مختلف گرڈ اسٹیشنوں میں ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ۔اعلامیے کے مطابق 27مئی 2015 کوصبح 6بجے سے 10بجے تک 132 کے وی گرڈ اسٹیشن سکھر سائیٹ 11کے وی فیڈرکے نیو پنڈ،گولیمار،رائل روڈاور جناح چوک کے علاقوں میں بجلی بند رہیگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 28 مئی 2015 کو صبح 6بجے سے 10بجے تک132 کے وی گرڈ اسٹیشن آرائیں روڈ 11 کے وی فیڈرکے انڈس ویلی ،اسٹیشن روڈ ،پی ایس ایف،شاہ عباسی،ایئرپورٹ،سبزی منڈی،سی ای ای، نیو بچل شاہ،سعید آبادانڈسٹریل، ٹاؤن شپ اور آئی بی اے فیڈر کے علاقے متاثر ہونگے جبکہ 29مئی 2015 کو صبح 6بجے سے 0 1بجے تک132 کے وی گرڈ اسٹیشن سائیٹ سکھرمیں مرمتی کام کے سلسلے میں 11کے وی فیڈر نیو قاسم آباد، جئے شاہ،صرافہ بازار،اے ڈی سی،پیپسی کولا ،شالیمار،قریشی روڈ،احمد نگراور سوسائٹی فیڈر کے علاقوں میں بھی بجلی بند رہیگی۔

متعلقہ عنوان :