سکھر : جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار، ایس ایس پی سکھر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 16:11

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ملزم لطیف جمالی کو بلوچستان میں کاروائی کر کے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ڈاکٹر خالد سومرو کو قتل کرنے کے بعد بلوچستان فرار ہو گیا تھا، تاہم مرکزی ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے.

متعلقہ عنوان :