اسلام آباد : پنجاب اسمبلی کے باہر وکلا نے ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نذر آتش کیا ، جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے وکلا احتجاج کو پر امن قرار دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 16:39

اسلام آباد : پنجاب اسمبلی کے باہر وکلا نے ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نذر آتش ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : گذشتہ روز سے آج تک وکلا برادری نے ڈسکہ واقعہ کے ملک کے بیشتر شہروں میں ہڑتال کی کال دے رکھی تھی، احتجاج کرنے والے مشتعل وکلا نے پنجاب اسمبلی کے بایر احتجاج کیا اور شیڈ کو آگ لگا دی جبکہ مال روڈ پر پولیس کی ایلیٹ فورس کی گاڑی کو بھی الٹا کر نذر آتش کیا گیا جبکہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کہیں بھی کوئی آگ نہیں لگی، انہوں نے ڈسکہ واقعہ سے متعلق کہا کہ ڈسکہ میں 2 وکلا کی ہلاکت ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، وکلا برادری سراپا احتجاج ہے، بے خبر وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں کہیں بھی کوئی آگ نہیں لگائی گئی، وکلا کی جانب سے احتجاج ضرور کیا گیا لیکن پر امن طور پر کیا گیا.

جبکہ ڈسکہ واقعہ پر حکومت نے بھی فوری اقدام اٹھایا.