دماغوں نے دماغ کی دہی کردی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 26 مئی 2015 19:03

دماغوں  نے دماغ کی دہی کردی

گوورنر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مئی۔2015ء)گوورنر، نیویارک میں ریلوے ٹریک کے ساتھ 9 دماغ ملے ہیں۔ان دماغوں نے بہت سے لوگوں کے دماغ کی دہی کر دی ہے۔ علاقہ مکین پریشان ہیں کہ یہ دماغ آئے کہا ں سے؟ پولیس ایک دماغ کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی تو پتہ چلا یہ کتے کے دماغ ہیں ، جنہیں انتہائی مہارت کے ساتھ سر سے نکالا گیا ہے۔ سرسے نکالتے ہوئے انہیں ذرا بھی خراش نہیں آئی۔

(جاری ہے)

ان تمام دماغوں کا سائز سیب جتنا ہے، پولیس کے مطابق ہر ایک دماغ 70 گرام کا ہے۔پھینکنے سے پہلے انہیں کیمیکل میں بھی محفوظ رکھا گیا تھا۔ پولیس کا خیال ہے کہ کتوں کے قتل کی یہ واردات ان کے علاقے میں نہیں۔ علاقہ مکینوں کو ڈر تھا کہ کہیں کتوں کا سیریل کلر تو ان کے علاقے میں نہیں آگیا۔ کچھ جانوروں کے ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کتے کے نہیں بلکہ بھیڑ کے دماغ ہیں۔