آل راوَنڈر شعیب ملک کی ٹیم میں شاندار واپسی، زمبابوے کیخلاف سینچری داغ دی

muhammad ali محمد علی منگل 26 مئی 2015 19:56

آل راوَنڈر شعیب ملک کی ٹیم میں شاندار واپسی، زمبابوے کیخلاف سینچری ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) آل راوَنڈر شعیب ملک نے ٹیم میں شاندار واپسی کرتے ہوئے سینچری داغ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں زمبابوے کیخلاف کھیلے جارہے ایک روزہ میچ میں سینچری داغتے ہوئے آل راوَنڈر شعیب ملک نے ٹیم میں شاندار واپسی کی ہے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 70 گیندوں پر اپنی سینچری مکمل کی۔ یاد رہے کہ شعیب ملک کی قومی ایک روزہ ٹیم میں دو سال کے طویل عرصے کے بعد واپسی ہوئی ہے جبکہ شعیب ملک نے 6 سال کے طویل عرصے کے بعد سینچری بنائی ہے۔