الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بعض ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری

muhammad ali محمد علی منگل 26 مئی 2015 20:44

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بعض ارکان اسمبلی کو شوکاز ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بعض ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مئی طلب کرلیا گیا ہے۔ جن ارکان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں مرتضی جاوید عباسی، صاحبزادہ طارق اللہ، کپٹن صفدر، خیال زمان اور ابرار حسین شامل ہیں۔