فرنچ اوپن ٹینس، پیٹرا کویٹووا، وزنائیکی اور کزنٹسوا ویمنز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں داخل

منگل 26 مئی 2015 20:51

فرنچ اوپن ٹینس، پیٹرا کویٹووا، وزنائیکی اور کزنٹسوا ویمنز سنگلز دوسرے ..

پیرس ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پیٹرا کویٹووا، کیرولین وزنائیکی، سوتیلانا کزنٹسوا اور جولیا جارجز فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں ویمنز سنگلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ میچ میں جمہوریہ چیک کے پیٹرا کویٹووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف نیوزی لینڈ پلیئر مرینا ایرا کووک کو دلچسپ مقابلہ کے بعد 6-4، 3-6 اور 6-4 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے اٹلی کی کایا کنیپ کو 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی، سوتیلانا کزنٹسوا نے برٹنز کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، جولیا جارجز اور سمٹکووا نے اپنی اپنی حریف امریکن پلیئرز کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :