شعیب ملک کی سنچری پر اہلیہ ثانیہ مرزا کی ان کو مبارکباد

muhammad ali محمد علی منگل 26 مئی 2015 21:05

شعیب ملک کی سنچری پر اہلیہ ثانیہ مرزا کی ان کو مبارکباد

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) پاکستانی آل راوَنڈر شعیب ملک کی جانب سے سنچری سکور کرنے پر ان کی اہلیہ اور معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پاکستان زمبابوے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی آل راوَنڈر شعیب ملک کی جانب سےسینچری داغتے ہوئے 2 سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیم میں شاندار واپسی کرنے پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی جانب سے ان کو مبارکباد دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ثاںیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں یقین تھا کہ شعیب ملک ٹیم میں واپسی پر اچھی کارگردگی دکھا کر اپنی اہلیت ثابت کریں گے اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ انہیں شعیب کی سنچری کرنے پر بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :