کراچی : توہین عدالت اور صحافیوں پر تشدد کے‌حوالے سے سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 مئی 2015 10:53

کراچی : توہین عدالت اور صحافیوں پر تشدد کے‌حوالے سے سندھ ہائی کورٹ ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 27 مئی 2015 ء) : صحافیوں پر تشدد اور توہین عدالت کے ھوالے سے سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جا ری کر دیا، جس میں عدالت کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ نے عدالت میں مکمل حقائق سے آگاہ نہیں کیا اور غلط بیانی سے کام لیا، حقائق چھپانے پر آئی جی سندھ کی معافی مسترد کی گئی ہے، عدالت میں یہ بھی کہا گیا کہ واقعہ کے وقت موقع پر متعدد پولیس افسران موجود تھے اور ڈی آئی جی لاجسٹک آئی جی سندھ کو ہر لمحہ با خبر رکھے ہوئے تھے، تاہم عدالت نے موقع پر موجود پولیس افسران کو بھی عدالت میں اپنا بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا.

متعلقہ عنوان :