ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ” بیک ٹو دی فیوچر “ کا خواب سچ ثابت ہو گیا

بدھ 27 مئی 2015 11:47

ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ” بیک ٹو دی فیوچر “ کا خواب سچ ثابت ہو گیا

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ” بیک ٹو دی فیوچر “ کے ہیرو کو سکیٹ بورڈ کے ذریعے زمین کی سطح سے اوپر ہوا میں معلق دوڑتا دکھایا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب ایک کینیڈین نوجوان کیٹلن ایلگزنڈرو نے فلم ” بیک ٹو دی فیوچر “ کے ذریعے یہ سالوں پہلے دیکھا گیا یہ خواب سچ ثابت کر دکھایا ہے۔

کیٹلن ایلگزنڈرو نے اپنے اس خواب کو سچ کرنے کیلئے ایک سال تک انتھک محنت کی اور بالاخر وہ اس میں کامیاب ہو گیا۔ کینیڈین نوجوان کیٹلن ایلگزنڈرو نے کینیڈا کی ریاست کیوبک میں واقع اوریو جھیل کو اپنے تجربے کیلئے منتخب کیا اور ہاوربورڈ پر تقریبا دو فٹبال گراؤنڈ کے قریب ہوا میں سفر کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ کیٹلن ایلگزنڈرو کی جانب سے جھیل کی سطح کا انتخاب صرف احتیاطی طور پر کیا گیا تھا۔

ان کی اس ایجاد کو زمین سمیت کسی بھی سطح پر اڑایا جا سکتا ہے۔ تجربے کے وقت ہاوربورڈ کی رفتار 275.9 میٹر فی گھنٹہ تھی تاہم اس کی سپیڈ کو بڑھانے کیلئے ابھی کام جاری ہے۔ اس تجربے کو دیکھنے کیلئے گنیز بْک آف ورلڈ ریکارڈ کے حکام بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ ہاوربورڈ کو ہوا میں معلق دیکھنے کا یہ نظارہ ناقابل بیان اور یادگار تھا۔ واضع رہے کہ کئی سالوں تک خیال کیا جاتا رہا کہ ہاوربورڈ کو ہوا میں معلق رکھنے اور اس پر سفر کرنے کا خیال صرف ایک خواب ہی ہے۔ اس سے قبل کسی نے مقناطیس کی مدد سے تو کسی نے اپنے جھوٹے جادوئی کمالات کے ذریعے اس کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن کینیڈین نوجوان کیٹلن ایلگزنڈرو دنیا میں وہ واحد شخص ہیں جنہوں نے اس خواب کو سچ ثابت کر دکھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :