ٹریور کا کوچنگ ریکارڈ انتہائی شاندار ہے ‘ مینجمنٹ میں اعلیٰ پیشہ ورانی صلاحیتوں کے حامل ہیں ‘ اینڈریو سٹراس

بدھ 27 مئی 2015 12:10

ٹریور کا کوچنگ ریکارڈ انتہائی شاندار ہے ‘ مینجمنٹ میں اعلیٰ پیشہ ورانی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراس نے کہا ہے کہ ٹریور کا کوچنگ ریکارڈ انتہائی شاندار ہے اور مینجمنٹ میں وہ اعلیٰ پیشہ ورانی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بیلس نے خود کو ڈومیسٹک اور عالمی دونوں سطح پر بہترین ثابت کیا ہے اور وہ جانتے ہیں کھیل کے تینوں فارمیٹ میں ٹیم کس طرح تیار کرنی ہے۔

بیلس کو اپنے آبائی وطن آسٹریلیا کے خلاف آٹھ جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والی ایشز سیریز واپس لینے کا چیلنج درپیش ہے جہاں انگلینڈ نے گزشتہ ایشز میں 5-0 سے کامیابی کے بعد اسے اپنے نام کیا تھا۔ٹریور شاندار کوچنگ ریکارڈ کے حامل ہیں جہاں انہوں نے 2011 میں سری لنکا کی کوچنگ کی تھی جس نے فائنل کھیل کر رنر اپ رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا ٹی ٹوئنٹی کوچنگ ریکارڈ اس سے بھی زیادہ شاندار ہے جہاں انہوں نے 2012 میں آسٹریلین لیگ بگ بیش میں سڈنی سکسرز کو چیمیئن بنوایا تھا اور پھر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 2012 اور 2014 میں انڈین پریمیئر لیگ کا فاتح بنوایا تھا۔ٹریور بیلس نے انگلینڈ کی کوچنگ کا عہدہ ملنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انگلینڈ کے کپتانوں ایلسٹر کک اور آئن مورگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کریں گے۔