رواں سال جنوری تا مارچ ؛ پاکستانیوں کی جانب سے دبئی میں تقریباً 40 کروڑ ڈالر مالیت کی پراپرٹی خریدی گئی

بدھ 27 مئی 2015 12:35

رواں سال جنوری تا مارچ ؛ پاکستانیوں کی جانب سے دبئی میں تقریباً 40 کروڑ ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) رواں سال کے پہلے 3 ماہ (جنوری تا مارچ )کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے دبئی میں تقریباً 40 کروڑ ڈالر مالیت کی پراپرٹی خریدی گئی جس میں اپارٹمنٹس اور لگژری ولاز شامل ہیں۔ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں پاکستان دبئی میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے جبکہ پہلا نمبر بھارت کا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2015ء کے پہلے تین ماہ میں صرف 935پاکستانی سرمایہ کاروں نے 397ملین ڈالرز مالیت کے اپارٹمنٹس، آفسز اور لگژری ولاز کی خریداری کی جبکہ 2013ء اور 2014ء میں پاکستانوں کی جانب سے مجموعی طور پر 4ارب ڈالرسے زائد کی پراپرٹی خریدی گئی تھی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بیشتر پاکستانیوں کی جانب سے خریداری کے لئے پوش جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں ایک اپارٹمنٹ کی اوسط قیمت 21کروڑ روپے سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :