ہمارے ہاں فنکاروں کی قدر نہیں ،یہی فنکار بھارت میں کام کریں تو انکو نام کیساتھ ساتھ دام بھی اچھے ملتے ہیں‘ سدرہ نور

بدھ 27 مئی 2015 12:44

ہمارے ہاں فنکاروں کی قدر نہیں ،یہی فنکار بھارت میں کام کریں تو انکو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) معروف اداکارہ سدرہ نو ر نے کہا ہے کہ بھارتی فنکاروں کی عزت افزائی میں بھارتی میڈیا کا اہم کردار ہے جس نے اپنے ملک کے فنکاروں کو اتنی اہمیت اور مقام دیا ہے کہ پوری دنیا بھارت اداکاروں کو اہمیت دینے پر مجبور ہو گئی ہے ،پاکستانی میڈیا جتنی اہمیت بھارتی اداکاروں کو دیتا ہے کاش اتنا پاکستانی فنکاروں کو دے جس سے پاکستانی ٹیلنٹ کی اہمیت مزید اجاگر ہو سکے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سدرہ نور نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ پاکستان کو خدا نے جتنے ٹیلنٹ اور وسائل سے نواز ا ہے دنیا میں کسی اور ملک کو نہیں نوازا،ہماری مسلح افواج سمیت دیگر اداروں کی قابلیت کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو صرف فلم بنانی آتی ہے ،ڈرامہ نہیں بنا سکتے انکے اکثر ڈرامے پاکستانی ڈراموں کا چربہ ہوتے ہیں لیکن افسوس کہ ہمارے ہاں ان فنکاروں کی قدر نہیں یہی فنکار اگر بھارت میں کام کریں تو انکو نام کیساتھ ساتھ دام بھی اچھے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فنکار پاکستانی فنکاروں کو رشک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر افسوس یہاں ٹیلنٹ کی قدر نہیں ہوتی ، مرنے کے بعد تعزیتی ریفرنس سے تعریفیں کرنے کا کیا فائدہ؟ ۔

متعلقہ عنوان :