ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی انگلینڈ پہنچ گے

بدھ 27 مئی 2015 12:48

ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی انگلینڈ پہنچ گے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مئی۔2015ء) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی انگلینڈ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ نارتھمپٹن شائر کی طرف سے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گے اور بعد ازاں کیر بین لیگ میں شرکت کریں گے ، اپنی ان مصروفیات کے باعث آل راونڈر پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے مابین قذافی سٹیڈیم میں جاری ون ڈے سیریز دیکھنے سے محروم رہیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی پاکستان واپس آنے کے بجائے سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے براہ راست کولمبو پہنچ کر دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے ۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے سے ریٹائر ہوچکے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بھی الگ ہوجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :