یوسین بولٹ نے یورپیئن سیزن کی پہلی ریس جیت لی

بدھ 27 مئی 2015 13:10

یوسین بولٹ نے یورپیئن سیزن کی پہلی ریس جیت لی

اواسٹراوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)سواوردوسومیٹرکے ورلڈ ریکارڈ ہولڈرجمیکا کے یوسین بولٹ نے اواسٹراوا میں ہونے والی یورپیئن سیزن کی پہلی ریس جیت لی، آٹھ سومیٹرکے اولمپک گولڈ میڈلسٹ کینیا کے ڈیوڈ روڈیشا انجری کے باعث دستبردارہوگئے،چیک ری پبلک کے شہراوسٹراوا میں ہونے والے ڈائمنڈ اسپائیک ایونٹ کی دوسومیٹرکی ریس میں جمیکن اسپرنٹریوسین بولٹ نے باآسانی کامیابی حاصل کرلی، ورلڈ اوراولمپک چیمپیئن بولٹ نے تمام حریفوں کوپیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ بیس اعشاریہ ایک تین سیکنڈزمیں طے کرکے اوسٹراوا میں ساتویں بارکامیابی حاصل کی،اولمپک چیمپیئن کینیا کے ڈیوڈ روڈیشا انجری کے باعث چھ سومیٹرریس سے دستبردارہوگئے، روڈیشا کی عدم موجودگی میں پولینڈ کے ایڈم کیزکزوٹ نے ریس اپنے نام کی،مردوں کی سومیٹرریس جمیکا کے اسافہ پاول کے نام رہی، پاول نے مقررہ فاصلہ دس اعشاریہ ایک چارسیکنڈزمیں طے کیا،مینزجیولین تھرومیں کینیا کے یولیس یی گونے جیولین کوچھیاسی اعشاریہ آٹھ آٹھ میٹرزکی دوری تک پھینک کرگولڈ میڈل حاصل کیا۔