آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ میں ماری پور بلوچ پھول پتی اسٹار کو شکست دیکرپری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 27 مئی 2015 13:14

آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ میں ماری پور بلوچ پھول پتی اسٹار کو ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) کلری محمڈن فٹ بال اسٹیڈیم آگرہ تاج لیاری پر جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ءء میں کھیلے گئے اہم میچ میں ماری پور بلوچ نے ایک سخت مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم پھول پتی اسٹار کو 1-0سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی کھیل کے دوران پہلے ہاف میں ماری پور بلوچ کی جانب سے عادل نے خوبصورت اور فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا جبکہ پھول پتی اسٹار نے بھی نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ان کے فارورڈ گول اسکور کرنے میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

اس میچ کو نیشنل فٹ بال ریفری عبدالباقی،شوکت گھوٹائی اور نیاز احمد نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :