شہرہ آفاق فارورڈ ڈیاگو کوسٹا سپین کے 24رکنی فٹ بال سکواڈ سے باہر

بدھ 27 مئی 2015 13:42

شہرہ آفاق فارورڈ ڈیاگو کوسٹا سپین کے 24رکنی فٹ بال سکواڈ سے باہر

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مئی۔2015ء) کلب فٹ بال میں چیلسی کی نمائندگی کرنے والے تجربہ کار سٹرائیکر ڈیاگو کوسٹا کو آئندہ ماہ بیلاروس کے خلاف یور و کپ 2016ء کے کوالیفائر اور کوسٹا ریکا کے خلاف دوستانہ میچ کیلئے سپین کے 24رکنی سکواڈ سے باہر کردیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

یورپا لیگ میں عمدہ فارم اور اچھی کارکردگی کی بدولت سرجیو ریکو اور الیکس ویڈل کو ٹیم میں شمولیت کا صلہ دیاگیا ہے ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈ فیلڈر اینڈر ہریرا اور بائرن میونخ کے تھیاگو الکن ٹارا بھی جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے ۔