گھوٹکی ؛جرگے نے نوجوان کی دو کمسن بھتیجیوں کو ونی قرار دے دیا ہے ، نوجوان کو ساڑھے چار لاکھ روپے جرمانہ ادا نہ کرنے پر علاقہ بدر کر دیا

بدھ 27 مئی 2015 16:15

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) گھوٹکی کی تحصیل ڈرکی میں جرگے نے فیصلہ سناتے ہوئے نوجوان کی دو کمسن بھتیجیوں کو ونی قرار دے دیا ہے اور نوجوان کو ساڑھے چار لاکھ روپے جرمانہ ادا نہ کرنے پر علاقہ بدر کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھوٹکی کی تحصیل ڈرکی میں اباڑو کے علاقے میں جرگے نے فیصلہ سناتے ہوئے ایک نوجوان کی دو کمسن بھتیجیوں کو ونی قرار دیا ہے کمسن بچیوں کی عمریں 8 اور 9 سال ہیں اور جرگے نے حکم صادر کرتے ہوئے نوجوان کو فوری طور پر ساڑھے چار لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کو کہا ہے نوجوان نے اپنے جانور بیچ کر جرگے کو دو لاکھ روپے ادا کئے جبکہ ڈھائی لاکھ روپے کم ہونے پر جرگے نے نوجوان کو فوری طور پر علاقہ بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے متاثرہ نوجوان اور اس کے اہلخانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جرگے کے فیصلے کے خلاف فوراً کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کو جلد انصاف مہیا کا جائے اور جرگے کے فیصلے کے خلاف بولنے پر ان کی جانوں کو خطرات لائق ہیں ان کو جلد تحفظ فراہم کیا جائے ۔