پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے کئی ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا

ا یک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا دفعہ کسی ٹیم کے ابتدائی چاروں بلے بازوں نے 70 سے زائد رنز اسکور کیے

بدھ 27 مئی 2015 18:44

پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے کئی ریکارڈ قائم کرنے کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) زمبابوے کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے کئی ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم سے بھی ریکارڈ چھین لیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چھ سال کے طویل عرصے کے بعد ملک میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔

میچ میں پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں کپتان اظہر علی، محمد حفیظ، شعیب ملک اور حارث سہیل نے بالترتیب 86، 79، 112 اور ناقابل شکست 89 رنز اسکور کیے۔

(جاری ہے)

یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کسی ٹیم کے ابتدائی چاروں بلے بازوں نے 70 سے زائد رنز اسکور کیے ہوں، اس سے قبل کسی بھی ٹیم نے یہ کارنامہ انجام نہیں دیا۔پاکستان نے میچ میں 375 رنز کا مجموعہ بنا کر ہندوستانی ٹیم سے پاکستان میں سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ چھین لیا۔

اس سے قبل ہندوستان نے 2008 کے ایشیا کپ میں ہانک کانگ کے خلاف میچ میں 374 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں بنایا گیا مجموعہ ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے بنایا گیا دوسرا بڑا مجموعہ ہے، ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور 385 ہے ۔

متعلقہ عنوان :