انٹر کلب سنوکر چمپئن شپ پشاور میں ہوگئی

بدھ 27 مئی 2015 18:47

انٹر کلب سنوکر چمپئن شپ پشاور میں ہوگئی

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے تعاون سے انٹر کلب سنوکر چمپئن شپ پشاور میں ہوگئی ہے جسمیں ضلع بھر سے رجسٹرڈ کلبوں کے 32کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ،چمپئن شپ کا افتتاح سپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن کے صدر نادر خواجہ نے کیااس موقع پر خیبر پختونخواسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منیر بٹ اور سیکرٹری چوہدری عارف بھی موجود تھے۔

پہلے روزکے مقابلوں میں عمران اور عبداﷲ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں واقع اولمپک سنوکر کلب میں کھیلے جانیوالے ڈسٹرکٹ انٹر کلب سنوکر مقابلوں میں ضلع پشاور کے رجسٹرڈ کلبوں کے32کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔پہلے روز کے مقابلوں میں عمران اور جیمی بلیک کے مابین کھیلے گئے میچ میں عمران نے برتری حاصل کرلی،جبکہ دوسرے مقابلے میں عبداﷲ نے کامیابی اپنے نام کرلی۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج28مئی کو کھیلا جائیگا ۔پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے ڈائریکٹر وسکواش کے سابق عالمی نمبر دو محب اﷲ خان مہمان خصوصی ہونگے ،جو نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں وکیش انعامات دینگے۔

متعلقہ عنوان :