یورپ مہاجرین کی کشتیوں کے خلاف فوجی ایکشن لے گا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 27 مئی 2015 19:02

یورپ مہاجرین کی کشتیوں کے خلاف فوجی ایکشن لے گا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مئی۔2015ء) ویکی لیکس سے لیک ہوئے کاغذات کے مطابق یورپ پناہ گزین مہاجرین کی کشتیوں نے نپٹنے کے لیے فوجی ایکشن لے گا۔کاغذات سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ شمالی افریقا میں فوجی مداخلت کی جائے گی، غالباً یورپ داعش کے مقابلے پر بھی آنا چاہتاہے۔

(جاری ہے)

ویکی لیکس کا دعویٰ ہے کہ ان کاغذات کی منظوری 18 مئی کو یورپی یونین کی 28 رکن ریاستوں کے ترجمانوں نے دے دی ہے۔ کاغذات کے مطابق شمالی افریقا میں فوجی ایکشن ایک سال تک جاری رہے گا۔ اس میں انسانی سمگلروں اور اسی طرح کی کاروائیاں کرنے والوں سے نپٹا جائے گا۔ یورپ کا مقصد کسی طرح یورپ میں مہاجر کی آمد کوروکناہے۔

متعلقہ عنوان :