بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف فزیو تھراپسٹ نیتن پٹیل اپنے عہدے سے مستعفی

بدھ 27 مئی 2015 20:12

بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف فزیو تھراپسٹ نیتن پٹیل اپنے عہدے سے مستعفی

نئی دہلی ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف فزیو تھراپسٹ نیتن پٹیل اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ بھارت نے 2007ء میں دورہ انگلینڈ کے دوران جان گلوسٹر کے زخمی ہونے کے باعث نیتن پٹیل کی خدمات حاصل کی تھیں اور وہ گذشتہ آٹھ برس سے بھارتی ٹیم کے سپورٹ سٹاف کا اہم رکن تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق پٹیل نے ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدہ چھوڑا ہے تاہم ابھی تک باضابطہ طور پر ان کا استعفی منظور نہیں کیا گیا۔ پٹیل کے مستعفی ہونے کے بعد بھارت کو ٹیم کے نئے کوچ کے ساتھ ساتھ اب نئے چیف فزیو تھراپسٹ کو بھی تلاش کرنا ہو گا

متعلقہ عنوان :