کنگنا، وشال بھردواج کی نئی فلم میں شاہد کپور کیساتھ نظر آئینگی

جمعرات 28 مئی 2015 11:37

کنگنا، وشال بھردواج کی نئی فلم میں شاہد کپور کیساتھ نظر آئینگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوٹ وشال بھردواج کی نئی فلم میں پہلی بار شاہد کپور کے ساتھ دکھائی دیں گی۔اداکارہ کی چند روز قبل سینماء گھروں میں ریلیز کی گئی فلم تنو ویڈز منو ریٹرنز نے آتے ہی باکس آفس پر دھاک بٹھادی۔

(جاری ہے)

یہ فلم اب تک 75کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ کنگنا کی ڈبل رول میں اداکاری کافی پسند کی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ فلم ساز اپنی فلموں میں بالی ووڈ کوئن کو کاسٹ کر رہے ہیں۔فلم حیدر بنانے والے ہدایتکار وشال بھردواج نے بھی نئی فلم میں کنگنا کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کا نام رنگون ہے جس کے مرکزی کرداروں میں سیف علی خان اور شاہد کپور دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :