ایشوریہ کی فلم” جذبہ“ 9 اکتوبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

جمعرات 28 مئی 2015 12:34

ایشوریہ کی فلم” جذبہ“ 9 اکتوبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی آنے والی فلم” جذبہ“ 9 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی-۔اس فلم کے ہدایت کار سنجے گپتا نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس فلم کی پہلی جھلک دکھائی جسے شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔اداکارہ ایشوریا رائے نے حال ہی میں منعقد کینز فلم فیسٹیول میں اپنی فلم جذبہ کی پہلی جھلک کی آفیشلی نمائش بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

ایکشن سے بھرپور اس فلم میں اداکارہ ایشوریا رائے ایک وکیل کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کے ساتھ اس فلم میں اداکار عرفان خان بھی پولیس افسر کا اہم کردار نبھائیں گے۔فلم کے ہدایت کار سنجے گپتا اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کر رہے ہیں۔ایشوریا کی سلور اسکرین پر 5 سال بعد واپسی ہوگی جبکہ ان کی آخری فلم گزارش تھی۔اس فلم میں شبانہ عظمی اور انوپم کھیر بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔فلم جذبہ اس سال 9 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔