فلمیں ملک کے کسی بھی شہر میں بنائی جائیں وہ پاکستانی ہی کہلائینگی، سید نور

جمعرات 28 مئی 2015 12:38

فلمیں ملک کے کسی بھی شہر میں بنائی جائیں وہ پاکستانی ہی کہلائینگی، ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین سید نور نے فلمی صنعت کو تقسیم کرنے بارے افواہوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلمیں ملک کے کسی بھی شہر میں بنائی جائیں وہ پاکستانی ہی کہلائینگی، فنکاروں کے کسی بھی پروڈیوسر کیساتھ اختلافات نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ فنکار لاہور ، کراچی ِ ، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں کام کرنے کیلئے آتے جاتے ہیں، لاہور کے فنکاروں کی کثیر تعداد کراچی میں کام کرنے کیساتھ وہاں رہ بھی رہی ہے ۔

(جاری ہے)

فنکار ، پروڈیوسر ، ہنرمند سمیت سبھی ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ۔