اداکارہ ہما علی کل سے شالیمار تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” مٹھیاں چھریاں “ میں پرفارم کریں گی

جمعرات 28 مئی 2015 12:48

اداکارہ ہما علی کل سے شالیمار تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” مٹھیاں چھریاں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) اداکارہ ہما علی کل ( جمعہ ) سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامہ ” مٹھیاں چھریاں “ میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اداکارہ ہما علی پچھلے چار ماہ سے لاہور کے مختلف تھیٹروں میں پرفارم کر رہی تھیں اور اب ان کو ڈرامہ ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے اپنے اسٹیج ڈرامہ ” مٹھیاں چھریوں “ میں کاسٹ کر لیا ہے ۔ ہما علی پانچ ماہ کے وقفے کے بعد ( جمعہ ) سے دوبارہ شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی جبکہ ان کے ساتھ عائشہ چوہدری ، سونیا رائے ، خواہش رائے اورسمی خان بھی پرفارم کریں گی ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر علی حسن ہیں ۔