خلوئے کاردیشیان کو نقاب میں سیلفی لینے پر تنقید کا سامنا

جمعرات 28 مئی 2015 13:14

خلوئے کاردیشیان کو نقاب میں سیلفی لینے پر تنقید کا سامنا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء)امریکی ماڈل اور ٹی وی سٹار خلوئے کاردیشیان کو نقاب میں سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ کم کاردیشیان کی چھوٹی بہن خلوئے کاردیشیان ان دنوں دبئی میں موجود ہیں۔ انہوں نے نقاب میں اپنی اک سیلفی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

(جاری ہے)

خلوئے کے ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور سیلفی لینے پر متعدد فالورز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک فالور نے لکھا کہ اگر کوئی مسلمان خاتون نقاب کرے تو اسے برا بھلا کہا جاتا ہے لیکن جب خلوئے کاردیشیان یا کوئی سلیبریٹی ایسا کرے تو یہ کیوٹ ہے۔ ایک اور فالور نے انہیں مسلمانوں کے جذبات کا مذاق اڑانے کا مرتکب قرار دیا۔