سعودی یونیورسٹیز میں 51.8 فیصد طالبات
جمعرات 28 مئی 2015 15:31
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی2015ء) سعودی عرب کی وزارتِ تعلیم نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ سرکاری یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم سعودی خواتین کی تعداد 51.8 فیصد جبکہ نجی تعلیمی اداروں میں 49 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ سعودی وزارتِ تعلیم کے جاری کردہ اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے عرب نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ اہم تبدیلی سعودی حکومت کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔
وزارتِ تعلیم نے کئی سالوں سے خواتین کی مدد کے لیے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے حال ہی میں شہزادی نورا بنت عبدالرحمان ایوارڈ کا اجراء کیا ہے، جو سائنسی علوم میں بیرونِ ملک اور اندرونِ ملک پوزیشن لینے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے دیا جائے گا۔ 2012ء میں سعودی عرب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں پانچ لاکھ گیارہ ہزار پانچ سو ترانوے خواتین طالبات نے داخلہ لیا تھا، یہ تعداد 2013ء میں بڑھ کر پانچ لاکھ اکیاون ہزار ایک سو بانوے ہوگئی، چنانچہ آج یونیورسٹیز کے کل طالبعلموں میں خواتین کی تعداد 51.8 فیصد ہے نجی اداروں میں 2012ء کے دوران خواتین طالبات کی تعداد 26 ہزار پانچ سو نواسی تھی، اور 2013ء میں یہ تعداد بڑھ کر 33 ہزار چھ سو چھیاسی ہوگئی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.