اظہر علی ا چھے کپتان ہیں، پی سی بی کوانہیں وقت دینا چاہیے ، شعیب ملک

قومی ٹیم اس وقت تعمیر نو کے عمل سے گزر رہی ہے اور ہر کسی کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 مئی 2015 18:31

اظہر علی ا چھے کپتان ہیں، پی سی بی کوانہیں وقت دینا چاہیے ، شعیب ملک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) پاکستانی آل راوٴنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ اظہر علی ایک چھے کپتان ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو انہیں بطور کپتان خود کو تیار کرنے کے لیے مناسب وقت دینا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ قومی ٹیم اس وقت تعمیر نو کے عمل سے گزر رہی ہے اور ہر کسی کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، مجھے امید ہے کہ پاکستانی ٹیم دوبارہ بلندیوں پر پہنچ جائے گی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ میں ایک انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا تھا اور ایک موقع کی تلاش میں تھا۔انہوں نے محمد حفیظ اور اظہر علی کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے اچھی شراکت کے بعد بیٹنگ کے لیے تیسرے نمبر پر بھیجنے کے لیے ہیڈ کوچ وقار یونس اور باوٴلنگ کوچ مشتاق احمد کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے کہا کہ اس حکمت نے واقعی میری بہت مدد کی کیونکہ مجھے اعتماد کی بحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ اوورز ملے ورنہ عام طور پر میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں۔

پاکستانی باوٴلرز کی پہلے میچ میں غیر متاثر کن باوٴلنگ کے حوالے سے سوال پر آل راوٴنڈر نے کہا کہ اوس کی وجہ سے باوٴلرز کو 30ویں اوور کے بعد گیند کو گرپ کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔اس موقع پر انہوں نے زمبابوے کے شاندار کھیل کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مہمان ٹیم نے مڑے ہدف کے باوجود بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔۔

متعلقہ عنوان :