سندھ ہائیکورٹ، پیمرا اور ایف آئی اے کے خلاف ایگزیکٹ کی درخواست مسترد

جمعرات 28 مئی 2015 20:55

سندھ ہائیکورٹ، پیمرا اور ایف آئی اے کے خلاف ایگزیکٹ کی درخواست مسترد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا اور ایف آئی اے کے خلاف ایگزیکٹ کی درخواست مسترد کردی ہے۔ درخواست میں ایگزیکٹ نے 2کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیاتھا۔سندھ ہائیکورٹ میں ایگزیکٹ کمپنی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھاکہ امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز میں خبر شائع ہونے کے بعد سے ایف آئی اے انہیں ہراساں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ایگزیکٹ کے خلاف ویڈیوٹرائل سے نہیں روکا۔ سندھ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ عدالتی حکم کے مطابق قوانین کے تحت پیمرا کو باقاعدہ شکایت نہیں کی گئی ،درخواست گزار پیمرا سے رجوع کرنے کے بجائے دیوانی مقدمات دائر نہیں کرسکتا۔ سندھ ہائیکورٹ نے یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کر دی کہ پیمرا مجاز اتھارٹی ہے،عدالت پیمرا کا کام نہیں کرسکتی`