`لاہور ہائی کورٹ ، نواز شریف کے بطوروزیراعلی پنجاب پلاٹس تقسیم کیس کی سماعت

الاٹمنٹ کے وقت پلاٹوں کی قیمت بارے تفصیلی رپورٹ طلب `

جمعرات 28 مئی 2015 21:18

`لاہور ہائی کورٹ ، نواز شریف کے بطوروزیراعلی پنجاب پلاٹس تقسیم کیس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے میاں نواز شریف کی بطور وزیراعلی پنجاب صوابدیدی اختیارات کے ذریعے پلاٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کیس کی سماعت کرتے ہوئے الاٹمنٹ کے وقت پلاٹوں کی قیمت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔جسٹس فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اظہر جاوید نے عدالت کو بتایا کہ انیس سو اٹھاسی میں اسے میاں نواز شریف نے پلاٹ الاٹ کیا مگر ایل ڈی اے نے آج تک قبضہ نہیں دیا جو غیر قانونی ہے کیونکہ وہ پلاٹ کی قیمت ادا کر چکے ہیں لہذا ایل ڈی اے کو پلاٹ کا قبضہ دینے کا حکم دیا جائے۔

الاٹمنٹ کے خلاف درخواست دائر کرنے والے وکیل نوشاب اے خان نے موقف اختیار کیا کہ میاں نواز شریف نے انیس سو اٹھاسی میں من پسند افراد میں پلاٹ تقسیم کیے جس میں قوانین کو نظر انداز کیا گیا لہذا عدالت تقسیم کیے گئے تمام پلاٹوں کی اصل قیمت وصول کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے ایل ڈی اے انیس سو اٹھاسی میں پلاٹوں کی قیمت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی عدالت نے قرار دیا کہ بتایا جائے میاں نواز شریف نے کس پالیسی کے تحت پلاٹ تقسیم کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :