قومی ریسلنگ چمپئن شپ شروع ہوگئی

ہفتہ 30 مئی 2015 11:34

قومی ریسلنگ چمپئن شپ شروع ہوگئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء)پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 61 ویں قومی ریسلنگ چمپئن شپ شروع ہوگئی ۔ چمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان ریلوے، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں 8 ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں 57 کلوگرام،61 کلوگرام، 66 کلوگرام، 70 کلوگرام، 75 کلوگرام، 86 کلوگرام،97 کلوگرام،120 کلوگرام شامل ہیں۔