ٹیلر سوئفٹ کے جگمگاتے بریسلٹ نے پرستاروں کی جان بچا کر ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے

ہفتہ 30 مئی 2015 11:46

ٹیلر سوئفٹ کے جگمگاتے بریسلٹ نے پرستاروں کی جان بچا کر ان کی شہرت کو ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ آج کل اپنے عروج پر ہیں، ایک طرف انہیں دنیا کی سب سے کم عمر طاقتور ترین خاتون کا اعزاز ملا وہیں ان کے نئے گانے نے بھی مقبولیت کا نیا ریکارڈ بنادیا ہے تاہم ان کے کے جگمگاتے بریسلٹ نے بھی ان کے پرستاروں کی جان بچاکر ان کی شہرت کو مزید بڑھا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہری ایلزبتھ ڈیزیو اپنی بہن اور دوست کے ہمراہ گاڑی چلا کر اپنے گھر جارہی تھی جہاں راستے میں ان کی آنکھ لگ گئی اور بے خیالی میں ان کی گاڑی کے ساتھ حادثہ پیش آگیا ،حادثے کے بعد ایلزبتھ بے ہوش ہوگئی تھیں۔

یہ تینوں خواتین اپنی گاڑی میں اس وقت تک پھنسی رہی جب تک دوسری گاڑی کے ڈرائیور نے آکر انہیں نہ بچایا۔کیرولین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس گاڑی میں تین موبائل فون موجود تھے البتہ دو کی بیٹری بالکل ختم ہوچکی تھی اور تیسرا فون انہیں مل نہیں رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس وقت انہوں نے اپنے بریسلٹ کا استعمال کیا کیوں کہ وہ چمکنے والا بریسلٹ تھا جس میں ٹیلر سوئفٹ کا گانا بھی بج رہا تھا۔اس بریسلٹ کی وجہ سے ایک خاتوں نے اپنی گاڑی روکی کیونکہ اس وقت انہیں محسوس ہوا کہ وہاں کوئی مشکل میں ہے۔ایلزبتھ اس وقت ہسپتال میں ہیں جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق وہ جلد ہی ہسپتال سے فارغ کردی جائیں گی۔