سعودی عرب میں دولت اسلامیہ داعش کی کارروائیاں جاری ، سخت سیکیورٹی کے انتظامات

ہفتہ 30 مئی 2015 12:14

سعودی عرب میں دولت اسلامیہ داعش کی کارروائیاں جاری ، سخت سیکیورٹی کے ..

دمام ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) دولت اسلامیہ داعش نے سعودی عرب میں مسجد کے باہر خودکش کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی جس کے بعد سعودی عرب میں سعودی عرب میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ، شہر کے داخلہ اور خارجہ راستوں پر چیک پوسٹیں لگا دی گئیں اور مشتبہ افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب مین عسکریت پسندوں کی کارروائیاں جاری ہیں تاہم سخت سیکیورٹی انتظامات ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں کی جانب سے مسجد امام حسین رضہ کو کار بم سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے گاڑی کو روک کر سیکڑوں نمازیوں کی جان بچا لی۔

خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو پارکنگ میں ہی دھماکے سے اڑا دیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری ایکشن کیا جارہا ہے ، تحقیقات کرنے کے حوالے سے مشتبہ افراد کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر دمام میں مسجد کے باہر کار بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر اور دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والا چوتھا شخص خودکش بمبار تھا۔ دوسری جانب عسکریت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی ۔ انٹرنیٹ پر جاری بیان میں داعش عسکریت پسندوں نے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب میں کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ گزشتہ ہفتے صوبہ قطیف کی مسجد و امام بارگاہ میں بھی خودکش دھماکہ سے اکیس افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :