آسٹریلین بیڈمنٹن اوپن میں چینی کھلاڑی شی ژیان نے سائنا نہوال کو ہرا دیا

ہفتہ 30 مئی 2015 12:18

آسٹریلین بیڈمنٹن اوپن میں چینی کھلاڑی شی ژیان نے سائنا نہوال کو ہرا ..

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی۔2015ء) سٹار بھارتی بیڈمنٹن پلیئر اور دفاعی چیمپئن سائنا نہوال کو چینی کھلاڑی شی ژیان نے آسٹریلین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

2 دفعہ انگلینڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیتنے والی چینی خاتون شٹلر نے 41منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں بھارتی سٹار کو 21-15 اور 21-13 سے شکست دی ۔ سائنا میچ کے آغاز میں خاصی پرجوش نظر آئیں اور11-8سے برتری بھی حاصل کررکھی تھی تاہم اس کے بعدشی ژیان نے کھیل پر غلبہ پالیا،یہ سائنا نہوال کی چینی کھلاڑیو ں سے آخری 12میچز میں چھٹی شکست ہے ۔