سکاٹ لینڈ کا انٹرکانٹینینٹل کپ میں افغانستان کے خلاف شیڈول میچ کیلئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان

ہفتہ 30 مئی 2015 12:27

سکاٹ لینڈ کا انٹرکانٹینینٹل کپ میں افغانستان کے خلاف شیڈول میچ کیلئے ..

ایڈن برگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سکاٹ لینڈ نے انٹرکانٹینینٹل کپ میں افغانستان کے خلاف شیڈول میچ کیلئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ آل راؤنڈر کون ڈی لانگ اور 19 سالہ بلے باز اینڈریو کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2 جون سے شروع ہو گا۔ پیٹرمومسین ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رچی بیرنگٹن، میتھیوکراس، فریڈی کولمین، کون ڈی لانگ، ایلسڈیئر، ہمیش، مائیکل لیسک، کالم، گیون مین، سفیان شریف، اینڈریو اومیڈ اور مارک واٹ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :