وہاب ریاض رواں سال 25شکار کرکے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں تیسرے نمبر پر موجود

ہفتہ 30 مئی 2015 12:27

وہاب ریاض رواں سال 25شکار کرکے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں تیسرے نمبر ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی۔2015ء) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض رواں برس ون ڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر بن گئے ۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے میں دو وکٹیں لے کر رواں سال اپنی وکٹوں کی تعداد 25 کر لی ۔ کینگرو پیسر مچل سٹارک 34 وکٹیں لیکر رواں سال سرفہرست ہیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ 30 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔