پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ون ڈے میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 30 مئی 2015 12:40

پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ون ڈے میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریز کا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ون ڈے میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل اتوار کو چار بجے سہ پہر قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ‘پاکستان ٹیم کی کپتانی اظہر علی اور زمبابوے ٹیم کی ہملٹن مسکدزا کریں گے۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی کیمروں کے فنکشن ،سٹیڈیم کی لائٹس اور دیگر انتظامات کا ہفتہ کے روز پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم نے جائرہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔

تیسرے ون ڈے میچ کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں دونوں ٹیموں کے گیارہ رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا ۔ادھر پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آرہی ہے ون ڈے میں بھی کلین سوئپ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :