پیرس، ہالی ووڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم ‘جراسک ورلڈ’کے ریڈ کارپٹ پریمیر کا انعقاد ،مداحل اور سٹار آپس میں گھل مل گئے

ہفتہ 30 مئی 2015 12:40

پیرس، ہالی ووڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم ‘جراسک ورلڈ’کے ریڈ کارپٹ پریمیر ..

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) فرانس میں ہالی ووڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم ‘جراسک ورلڈ’کے ریڈ کارپٹ پریمیر کا انعقاد کیا گیا جس میں مداحل اور سٹار آپس میں گھل مل گئے، تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق ہالی ووڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم’جراسک ورلڈ’ کا پیرس میں ورلڈ پریمیر منعقد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

رنگا رنگ تقریب میں سٹار کاسٹ نے شرکت کی۔

ریڈ کارپٹ پر مداح اور سٹارز آپس میں گھل مل گئے۔ خوف اوردہشت کی علامت تصور کئے جانیوالے دیوہیکل ڈائنوسارز کے کے گرد گھومتی جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم جراسک ورلڈ12جون کو ریلیز کی جائیگی۔فلم ڈائریکٹر کولن ٹریورو کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جراسک ورلڈ کی چوتھی قسط بھی شائقین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کریگی ۔

متعلقہ عنوان :