کامیڈی کے میدان میں بھارت ہمارامقابلہ نہیں کرسکتا ‘ عمر شریف

ہفتہ 30 مئی 2015 12:44

کامیڈی کے میدان میں بھارت ہمارامقابلہ نہیں کرسکتا ‘ عمر شریف

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سینئر اداکار عمر شریف نے کہا ہے کہ جس طرح بھارت ایٹمی ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ہم سے سالوں پیچھے ہے اسی طرح کامیڈی کے میدان میں بھی بھارت ہمارامقابلہ نہیں کرسکتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی کل آبادی ایک ارب 27کروڑ ہے ،میراتمام بھارتی فنکاروں کو چیلنج ہے کہ پاکستانی کامیڈین کا مقابلہ کرکے دکھائیں ۔

ایک سوال کے جوا ب میں عمر شریف نے کہا کہ بھارتی صف اول کے کامیڈین کپل شرما پاکستانی فنکاروں کو کاپی کرتا ہے اور انکی آئٹم کو آبزور کرکے بھارتی شائقین کودھوکہ دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خدا نے بے شمار وسائل اور ٹیلنٹ سے نوازا ہے جسکی مثال نہیں ملتی اور جس ملک میں علامہ اقبال جیسا شخص جنم لے وہ دھرتی کیسے بنجر ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :