انٹرنیٹ کے سب سے بڑے منشیات فروش کو سزا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 30 مئی 2015 13:06

انٹرنیٹ کے سب سے بڑے منشیات فروش کو سزا

نیدرلینڈر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی2015ء) نیدرلینڈر کے کورنیلس جان سلومپ ،ڈیپ ویب کی مارکیٹ سلک روڈ کی مدد سے انٹرنیٹ پر دنیا کے سب سے بڑے منشیات فروش بن گئے تھے۔ شکاگو سن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سلومپ کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سلومپ ہالینڈ میں اپنے گھر میں بیٹھ کر سلک روڈ پر سپرٹرپس کےاکاؤنٹ نام سے ایم ڈی ایم اے، سکون بخش ادویات، کوکین ، بینزوڈیازیپائن، امفیٹامائن، ایل ایس ڈی اور چرس فروخت کرتا تھا۔

سلومپ نشے کی ورائٹی کی وجہ سے انٹرنیٹ کا سب سے بڑا منشیات فروش نہیں تھا بلکہ اس کی وجہ بڑے پیمانے پر منشیات کی فراہمی تھی۔ سلک روڈ پر وہ کہتا تھا کہ میرے پاس اتنا ڈخیرہ ہے کہ کوئی مجھے سچ میں خالی نہیں کر سکتا ۔ سلومپ نے سلک روڈ پر 385000 بٹ کوائنز یا 170 ملین ڈالر مالیت کا نشہ فروخت کیا۔

(جاری ہے)

اتنی بڑی مقدار میں سلک روڈ کے کسی دوسرے ڈیلر نے نشہ فروخت نہیں کیا ہوگا۔

سلومپ کو 2013 میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ میامی آیا۔ 2012 میں ایک ڈی وی ڈی کیس سے اس کے فنگر پرنٹ حاصل کر کے اس کی شناخت کی گئی۔ اس ڈی وی ڈی کو اس نے منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کیا تھا۔ سلومپ کو 40 سال کی قید ہو سکتی تھی مگر اقبال جرم کرنے اور سلک روڈ کے بانی روز البرچ کے خلاف بیان دینے پر اس کی سزا میں تخفیف کر دی گئی مگر بعد میں اسے سلک روڈ کے بانی کے خلاف کیس میں گواہ کے طور پر نہیں بلایا گیا۔ سزا ملنے کے بعد سلومپ نے اپنے جرم پر شرمندگی اور پشیمانی کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :