قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی کوچنگ میں پاکستان نے پہلی ایک روزہ سیریز جیتی

ہفتہ 30 مئی 2015 13:56

قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی کوچنگ میں پاکستان نے پہلی ایک ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم نے کوچ وقار یونس کی کوچنگ میں پہلی ایک روزہ سیریز اپنے نام کرلی‘ وقار یونس کی کوچنگ میں قومی ٹیم نے سات سیریز میں سے پہلی سیریز اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی کوچنگ میں بالآخر پاکستانی کرکٹ ٹیم نیزمبابوے سے پہلی ایک روزہ سیریز اپنے نام کرلی۔

وقار یونس کی کوچنگ میں اس سے پہلے قومی ٹیم کو 2014ء میں سری لنکا نے 2-1 سے جبکہ آسٹریلیا نے 3-0 سے ‘ نیوزی لینڈ نے 3-2 سے‘ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو 2-0 سے ‘ بنگلہ دیش کے خلاف 3-0 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم نے وقار یونس کی کوچنگ میں پہلی ایک روزہ سیریز جیتی۔

متعلقہ عنوان :