سکھر، دو افراد گرفتار، 48بوتلیں شراب کی برآمد

ہفتہ 30 مئی 2015 16:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء)محکمہ ایکسائیز نے کاروائی کرتے ہوئے دو افراد گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 48بوتلیں شراب کی برآمدکرلی اور ملزمان کو عدالت میں پیش کردیاجس پر عدالت نے ملزمان کو چودہ روز کے جیل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایکسائیز پولیس کی بھاری نفری نے ایکسائیز انسپکٹر مجیب الرحمن ڈومکی کی نگرانی میں دوران گشت سکھر کے علاقے گولیمار سے موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے دو افرادعبدالغافر عرف کنڈی ، فتح الرحمن قاضی کو روک کے تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 48بوتلیں شراب کی برآمد کر کے مقدمہ درج کے انہیں فرسٹ سول جج اور مجسٹریٹ کے پاس کیا عدالت نے مقدمے کی سماعت کے دوران دونوں ملزمان کو چودہ روز کے جیل ریمانڈ پت جیل بھیج دیا ایکسائیز انسپکٹر مجیب الرحمن ڈومکی کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کو تعلق پنو عاقل سے ہے اور انہوں نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ بے روزگار ہیں اور سکھر کے علاقے سے نامعلوم افراد سے بوتلیں خرید کے پنو عاقل میں فروخت کرتے تھے ۔