پی سی ایف کے زیر اہتمام7 جون2015 کو سائیکلنگ ایونٹ قذافی سٹیڈیم میں ہونگے

ہفتہ 30 مئی 2015 17:48

پی سی ایف کے زیر اہتمام7 جون2015 کو سائیکلنگ ایونٹ قذافی سٹیڈیم میں ہونگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی معاونت سے’’ 7جون اولمپک ڈے‘‘ کے موقعہ پر مردوں اور خواتین کے سپرہٹ ایونٹ منعقد کروا رہی ہے۔ یہ مقابلے 7جون2015 کو سائیکلنگ ویلوڈروم ‘ قذافی سٹیڈیم میں ہونگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے اپنے ملحقہ تمام یونٹوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس ایونٹ میں شرکت کیلئے اپنی اپنی ٹیمیں بھیجیں۔

یہ مقابلہ مردو خواتین سائیکلسٹوں کیلئے اوپن ہے اور اس میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ٹیمیں بھی حصہ لے سکتی ہیں۔ صدر پی سی ایف خواجہ ادریس حیدر کے مطابق اس ٹورنامنٹ پر صدر پی او اے لیفٹننٹ جنرل (ر) سعید عارف حسن مہمان خصوصی ہونگے۔ جو نمایاں کارکردگی کے حامل سائیکلسٹوں میں میڈل اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :