سیپ پلاٹر کے دوبارہ انتخاب کے بعد سکینڈل زدہ فیفا میں ٹھوس اصلاحات کی جائیں ، سپانسرز کا مطالبہ

فیفا کو اب اس اعتماد کو واپس حاصل کر نے کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے جس سے وہ محروم ہوگیا

ہفتہ 30 مئی 2015 17:50

سیپ پلاٹر کے دوبارہ انتخاب کے بعد سکینڈل زدہ فیفا میں ٹھوس اصلاحات ..

اٹلانٹا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء)اہم سپانسر کوکا کولا نے بطور صدر سیپ پلاٹرکے دوبارے انتخاب کے بعد سکینڈل زدہ فیفا کی طرف سے فوری ’’ٹھوس اصلاحاتی کارروائی‘‘ کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مشروب کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ فیفا کو اب اس اعتماد کو واپس حاصل کر نے کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے جس سے وہ محروم ہوگیا ہے ، ہم فیفاء سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تمام معاملات کو ،جو اٹھائے گئے ہیں ، مکمل طورپرحل کرنے کے لئے تیزی سے اور شفاف طریقے سے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔کوکاکولا نے ، مکڈونلڈز ، ویزا اور ہنڈائی سمیت دوسرے اہم سپانسروں کے ساتھ مل کر بدھ کو زیورخ میں کرپشن کے الزامات پر فیفاء کے سات عہدیداروں کی گرفتاری کے بعد تشویش کا اظہارکیا ہے۔