پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری معرکہ (کل )لگے گا، میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت
قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کیلئے کلین سویپ ضروری ،زمبابوے ٹیم سیریز میں پہلی جیت کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائیگی پاکستان کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آرہی ہے ،تیسرا میچ جیت کر ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے میں بھی کلین سوئپ کریں گے ‘ کپتان اظہر علی
ہفتہ 30 مئی 2015 19:13
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ون ڈے میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ( اتوار ) کو ہو گا ۔ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام 4بجے شروع ہو گا جس کے لئے سکیورٹی سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، پاکستان ٹیم کی کپتانی اظہر علی اور زمبابوے ٹیم کی کپتان ہملٹن مسکدزا کریں گے ،پاکستان پہلے ہی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر چکا ہے ، اب قومی ٹیم سیریز میں کلین سویپ کرنے کیلئے صرف ایک کامیابی کی ضرورت جبکہ زمبابوے جیت کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائے گی۔
تیسرے ون ڈے میچ کے لئے بھی بنائی گئی وکٹ فلیٹ ہے جو کہ بلے بازوکو فائدہ دے گی جبکہ بولرز اپنی سوئنگ کے بل پر اور سخت محنت سے کامیابی حاصل کرسکیں گے۔(جاری ہے)
تیسرے ون ڈے میچ کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ آخری میچ کے لیے گراؤنڈ شائقین سے کچھا کھچ بھرا ہوگا ۔ سیریز میں زمبابوین ٹیم کو کلین سویپ کرنا صرف ایک فتح کی دوری پر ہے ۔
قومی کھلاڑی مہمان ٹیم کو وائٹ واش کے لمحے کو یادگار بنانے کے لئے بے تاب ہیں ۔ گرین شرٹس کو چیمپئنز ٹرافی تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لئے کلین سویپ ضروری ہے تو دوسری جانب فتح سے محروم زمبابوے کی ٹیم کامیابی کا مزہ چھکنے کے لیے سردھڑ کی بازی لگائے گی ۔ پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور تیسرا ون ڈے میچ بھی جیت کر ٹی ٹونٹی کی طرح ون ڈے میں بھی کلین سوئپ کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.