تھائی لینڈ ، وویمنز ورلڈ ٹی 20 کرکٹ کوالیفائرز کی میزبانی کریگا

ہفتہ 30 مئی 2015 20:52

تھائی لینڈ ، وویمنز ورلڈ ٹی 20 کرکٹ کوالیفائرز کی میزبانی کریگا

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) تھائی لینڈ آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 کرکٹ کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا جو اس سال 28نومبر سے پانچ دسمبر تک کھیلے جائینگے ۔

(جاری ہے)

کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شریک ممالک میں آٹھ میں سے دو ٹاپ ٹیموں کو موجود چیمپئن آسٹریلیا ، انگلینڈ ، بھارت ، نیوزی لینڈ ، پاکستان ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا ، ویسٹ انڈیز کے ساتھ 2016ء میں بھارتی سرزمین پر ہونے والے میگا ایونٹ میں کھیلنے کا موقع ملے گا میزبان تھائی لینڈ کے علاوہ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں چین ، ہالینڈ ، پاپوا گنی ، سکاٹ لینڈ ، زمبابوے ، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ حصہ لینگی ۔

متعلقہ عنوان :